مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17691
باب: قرآن مجید کی آیت {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} (ترجمہ)’’اور تم پرکوئی حرج نہیںکہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو‘‘ کی تفسیر
في قوله تعالى: ﴿(ولا) جناح عليكم فيما عرضتم به من خطبة النساء﴾
١٧٦٩١ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن مجاهد عن ابن عباس ﴿وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ﴾ قال: يعرض الرجل فيقول: إني أريد أن أتزوج، ولا ينصب لها في الخطبة (١).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } : ” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو اشارۃً نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آدمی نکاح کا پیغام دیتے ہوئے یوں کہے گا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور پیام نکاح میں اسی عورت کو مقرر نہیں کرے گا۔