حدیث نمبر: 1769
١٧٦٩ - حدثنا ابن علية عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل (تنخع) (١) فوقعت نخاعته في طهوره؟ فقال: يأخذها هكذا، فيطرحها. - وقال شعبة بيده، يصف أنه (يغرفها) (٢) من الإناء، فيطرحها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر آدمی کا بلغم اس کے وضو کے پانی میں گرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے اپنے ہاتھ سے یوں نکال لے۔ یہ فرماتے ہوئے حضرت شعبہ نے پانی میں ہاتھ ڈال کر تھوک نکالنے کا طریقہ بتایا۔

حواشی
(١) في [خ، د، ك]: (تنخع)، وفي [هـ]: (تنحنح) وفي [أ، خ]: (ينخع).
(٢) في [أ، د، هـ]: (يغرقها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1769
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1769، ترقيم محمد عوامة 1764)