مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من كره أن يتزوجها باب: جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
حدیث نمبر: 17642
١٧٦٤٢ - حدثنا أسباط عن مطرف عن أبي الجهم عن البراء في الرجل يفجر بالمرأة ثم يتزوجها، قال: (لا) (١) يزالان زانيين أبدًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے فرماتے ہیں کہ وہ ہمیشہ زانی ہی رہیں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [س].