مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يفجر بالمرأة ثم (يتزوجها)، من رخص فيه باب: ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
حدیث نمبر: 17629
١٧٦٢٩ - حدثنا وكيع عن عمر بن الوليد عن عكرمة قال: لا بأس! هو بمنزلة رجل سرق نخلة ثم اشتراها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اس نکاح کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس شخص کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص کھجور چوری کرے پھر اسے خرید لے۔