مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة (تنكح) على (عمتها) أو خالتها باب: کیا اپنی بیوی کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17610
١٧٦١٠ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن تزوج المرأة على عمتها ولا على خالتها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کسی عورت کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جائے۔