مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة (تنكح) على (عمتها) أو خالتها باب: کیا اپنی بیوی کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17609
١٧٦٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي ﷺ قال يوم فتح مكة: "لا تنكح المرأة على عمتها ولا (على) (١) خالتها" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر فرمایا کہ کسی عورت کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس کی پھوپھی یاخالہ سے نکاح نہیں کیا جاسکتا۔
حواشی
(١) سقط من: [س، هـ].