مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة (تنكح) على (عمتها) أو خالتها باب: کیا اپنی بیوی کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17608
١٧٦٠٨ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: لا ينبغي للرجل أن يجمع بين امرأة وعمتها من الرضاعة مما ملكت اليمين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کے لئے درست نہیں کہ وہ کسی عورت کو اور اس کی رضاعی پھوپھی کو غلامی میں جمع کرے۔