مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17603
باب: کیا اپنی بیوی کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟
في المرأة (تنكح) على (عمتها) أو خالتها
حدیث نمبر: 17603
١٧٦٠٣ - حدثنا ابن فضيل عن داود عن الشعبي عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تنكح المرأة على عمتها ولا على خالتها، ولا تنكح العمة (على ⦗٣٧٠⦘ بنت أخيها) (١)، ولا الخالة على بنت أختها، ولا تزوج الصغرى على الكبرى ولا الكبرى على الصغرى" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی عورت کی پھوپھی اور اس کی خالہ کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس عورت سے نکاح نہیں کیا جاسکتا۔ بھتیجی کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس کی پھوپھی سے نکاح نہیں کیا جاسکتا، بھانجی کے منکوحہ ہونے کی صورت میں اس کی خالہ سے نکاح نہیں کیا جاسکتا، بڑی کے منکوحہ ہونے کی صورت میں چھوٹی سے اور چھوٹی کے منکوحہ ہونے کی صورت میں بڑی سے نکاح نہیں کیا جاسکتا۔
حواشی
(١) سقط من [أ، ب، س، هـ].