حدیث نمبر: 176
١٧٦ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك بن سلع عن عبد خير قال: كنا مع علي يوما صلاة الغداة، فلما انصرف، دعا الغلام (بالطست) (١) فتوضأ، ثم أدخل أصبعيه في أذنيه، ثم قال لنا: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ توضأ (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک دن فجر کی نماز میں ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے وضو کا برتن منگوایا اور وضو فرمایا۔ دوران وضو انہوں نے اپنی انگلیوں کو کانوں میں داخل کیا پھر ہم سے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

حواشی
(١) في [أ، خ]: (بالطشت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 176
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ لحال عبد الملك، أخرجه النسائي في الكبرى (١٦١) وسيأتي طرفه في (٤٠١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 176، ترقيم محمد عوامة 176)