مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17558
باب: گم شدہ شخص واپس آئے اور اس کی بیوی شادی کرچکی ہو تو کیا حکم ہے؟
في المفقود يجيء وقد تزوجت امرأته
١٧٥٥٨ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب قال: جاء رجل إلى إبراهيم فقال: إنه تزوج امرأة كان نعي إليها زوجها (وإنه) (١) جاء كتاب منه أنه حي (قال) (٢): فقال إبراهيم: اعتزلها، فإذا قدم فإن شاء اختار الذي أصدقها (وكانت) (٣) امرأتك على حالها، وإن اختار المرأة (فإن) (٤) انقضت عدتها منك فهي امرأة الأول ولها ما أصدقها (بما) (٥) استحل من فرجها قال: (أفأواكلها) (٦)؟ قال: نعم! ولا (تدخل) (٧) عليها حتى تؤذنها.حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ابراہیم کے پاس آیا اور کہا کہ اس نے ایک ایسی عورت سے شادی کی ہے جسے اس کے خاوند کے انتقال کرجانے کی خبر ملی تھی، اب اس خاوند کی طرف سے زندہ ہونے کا خط آگیا ہے۔ ابراہیم نے فرمایا کہ تم اس سے الگ رہو۔ پھر جب وہ آئے تو اگر چاہے تو اپنا دیا ہوا مہر لے لے اور عورت اپنی حالت پر تمہاری بیوی رہے گی اور اگر وہ عورت کو اختیار کرلے تو تمہاری طرف سے عدت گزرنے کے بعد وہ پہلے خاوند کی بیوی ہوگی۔ البتہ اس کی شرمگاہ کو حلال کرنے کے بدلے تمہاری طرف سے اسے مہر ضرور ملے گا۔ اس شخص نے کہا کہ کیا میں اس عورت کے ساتھ کھانا کھا سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا ہاں البتہ اسے اطلاع دیئے بغیر اس کے پاس مت جانا۔