مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان لا يرى فيه وضوءا باب: جن حضرات کے نزدیک مس ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
حدیث نمبر: 1755
١٧٥٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سأل رجل سعدا عن مس الذكر؟ فقال: إن علمت أن منك بضعة نجسة، فاقطعها (١).مولانا محمد اویس سرور
ایک آدمی نے حضرت سعد سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارے جسم میں یہ ناپاک عضو ہے تو اسے کاٹ دو ۔