مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17519

باب: قرآن مجید کی آیت: {وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ} ’’اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے‘‘

في قوله تعالى: ﴿ولن تستطيعوا أن تعدلوا بين النساء ولو حرصتم﴾

حدیث نمبر: 17519
١٧٥١٩ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو (عن) (١) الحسن قال: في الحب ﴿فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ الْمَيْلِ﴾ قال: في الغشيان، ﴿فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ﴾ قال: (لا) (٢) (أيم) (٣) ولا ذات زوج.
مولانا محمد اویس سرور

حسن فرماتے ہیں کہ (بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ ہونا) محبت کے بارے میں ہے، اور قرآن مجید کی آیت { فَلاَ تَمِیلُوا کُلَّ الْمَیْلِ } جماع کے بارے میں ہے، اور { فَتَذَرُوہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ } کا مطلب یہ ہے کہ وہ عورت نہ تو بے شوہر ہو اور نہ شوہر والی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (عن)، وفي [س، ط، هـ]: (بن).
(٢) في [جـ، ك، ز]: سقط (لا).
(٣) في [س]: (اثم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17519
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 16951»