مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله: ﴿فأتوهن من حيث أمركم الله﴾ باب: قرآن مجید کی آیت: {فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ} (ترجمہ)’’تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے‘‘
حدیث نمبر: 17511
١٧٥١١ - حدثنا ابن علية عن خالد عن عكرمة: ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾ قال: من حيث أمركم أن (تعتزلوا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب تمہیں بیویوں سے دور رہنے کو کہیں تو دور رہو۔ یعنی حالت حیض میں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (تعزلوا).