مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17504
باب: قرآن مجید کی آیت: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ}’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں‘‘ کا بیان
في قوله تعالى: ﴿نساؤكم حرث لكم﴾
١٧٥٠٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن مرة: ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ قال: كانت اليهود يسخرون من المسلمين في إتيانهم النساء فأنزل اللَّه ﵎: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ (١).حضرت مرہ قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں یہود مسلمانوں سے یہ مذاق کیا کرتے تھے کہ وہ پیچھے کھڑے ہوکر عورتوں سے جماع کرتے ہیں اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ یعنی شرمگاہوں میں جس طرح چاہو جماع کرو۔