مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يمسح ظاهر أذنيه وباطنهما باب: ان حضرات کا بیان جو کانوں کے ظاہری اور باطنی دونوں حصوں کا مسح فرماتے تھے
حدیث نمبر: 175
١٧٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن عثمان -قال: وكان من غلمة ابن (الزبير) (١) قال: وضأت ابن عمر، فرأيته يمسح ظاهر أذنيه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان (جو کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کے غلاموں میں سے ہیں) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو وضو کے دوران کانوں کے بیرونی حصوں کا مسح کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ابن عمر).
(٢) مجهول؛ لجهالة عثمان، وأخرج عبد الرزاق نحوه (٢٨).