مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
(فيه) إذا وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار باب: اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17363
١٧٣٦٣ - حدثنا أبو بكر عن ابن المبارك عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: إذا أعتقت الأمة فأصابها مبادرًا قال: بئس ما صنع! قال: قلت: (لها) (١) (خيار) (٢) على الحر؟ قال: لا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے خاوند نے اس سے فورا جماع کرلیا تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے بہت برا کیا۔ میں نے کہا کہ کیا اس کو آزاد خاوند کی صورت میں اختیار ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حواشی
(١) في [ط]: سقط (لها).
(٢) في [جـ]: (الخيار).