مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
(فيه) إذا وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار باب: اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17362
١٧٣٦٢ - حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج فيما (قرئ) (١) عليه قال: وقال ابن عمر: إن أصابها (وهي لا) (٢) تعلم فلها الخيار إذا علمت ولو أصابها (٣) مائة (مرة) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ خواہ سو مرتبہ جماع کرلے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (قرأ).
(٢) في [س، هـ]: (ولا)، وفي [ط]: (فلا).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [ط، هـ]: زيادة (منها)، وفي [س]: (منه).
(٥) منقطع؛ ابن جريج لا يروي عن ابن عمر، وانظر: مصنف عبد الرزاق (١٣٠١٨، ١٣٠٢٠).