مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الفأرة والدجاجة وأشباههما تقع في البئر باب: اگر چوہا، مرغی یا ان جیسا کوئی جانور کنویں میں گر جائے تو کتنا پانی نکالنا ہوگا ؟
حدیث نمبر: 1733
١٧٣٣ - حدثنا المحاربي عن الشيباني عن حماد -في البئر يقع فيها الدجاجة، والكلب والسنور، فتموت- قال: ينزح منها ثلاثين أو أربعين دلوًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی، کتا یا بلی وغیرہ گر کر مرجائیں تو اس میں سے تیس سے چالیس ڈول پانی نکالا جائے۔