مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في (امرأة) العنين ما لها من الصداق باب: نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی؟
حدیث نمبر: 17325
١٧٣٢٥ - حدثنا أبو خالد عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب (١) والحسن (قالا) (٢): أجله عمر سنة فإن وصل وإلا فرق بينهما ولها الصداق (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نامرد کو ایک سال کی مہلت دینے کو کہا اور پھر اگر وہ جماع پر قادر ہوجائے تو ٹھیک ورنہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ اور عورت کو پورا مہر ملے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: لها الصداق).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (قال).