مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يزوج ابنته ويشترط لنفسه شيئا باب: ایک آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرائے اور اپنے لئے کسی چیز کی شرط لگائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17263
١٧٢٦٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي أن رجلًا زوج ابنته على ألف دينار وشرط لنفسة ألف دينار فقضى عمر بن عبد العزيز للمرأة (بألفين) (١) دون الأب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی اس شرط پر کرائی کہ ایک ہزار دینار بیٹی کو اور ایک ہزار دینار باپ کو ملیں گے۔ ان کا مقدمہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز کے پاس آیا تو انہوں فرمایا کہ عورت کو دوہزار دینار ملیں گے اور باپ کو کچھ نہیں ملے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ألفين).