مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة ويشترط لها في دارها باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
حدیث نمبر: 17251
١٧٢٥١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) أبي (الشعثاء) (٢) قال (٣): (إذا) (٤) شرط لها دارها فهو بما (استحل) (٥) من فرجها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو شعثاء فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے عورت کے لئے اس کے گھر کی شرط لگائی تو یہ ایک ایسی شرط ہے جس کے ذریعے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا ہے۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (بن).
(٢) في [ز]: (الشعثي).
(٣) في [هـ]: زيادة (قال).
(٤) في [أ]: (إن).
(٥) في [هـ، س]: (يستحل).