مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17249
باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
في الرجل يتزوج المرأة ويشترط لها في دارها
حدیث نمبر: 17249
١٧٢٤٩ - حدثنا وكيع عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن أبي الخير عن عقبة بن عامر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أحق (الشروط) (١) أن (يوفى) (٢) به ما استحللتم به الفروج" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پورا کئے جانے کی سب سے زیادہ حق دار وہ شرطیں ہیں جن کے ذریعہ تم نے شرم گاہوں کو حلال کیا ہو۔
حواشی
(١) في [جـ، س، ز، ك]: (الشرط).
(٢) في [س، ط، هـ]: (توفى).