مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة ويشترط لها في دارها باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
حدیث نمبر: 17249
١٧٢٤٩ - حدثنا وكيع عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن أبي الخير عن عقبة بن عامر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أحق (الشروط) (١) أن (يوفى) (٢) به ما استحللتم به الفروج" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر وہ شرط جس کے ذریعہ شرم گاہ کو حلال کیا جائے اس کا حق یہ ہے کہ اسے پورا کیا جائے۔
حواشی
(١) في [جـ، س، ز، ك]: (الشرط).
(٢) في [س، ط، هـ]: (توفى).