مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة (فتجيء المرأة) فتقول: قد أرضعتهما باب: شادی کے بعد اگر کوئی عورت آکر اس بات کا دعویٰ کرے کہ میں نے دونوں کو دودھ پلایا ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17229
١٧٢٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: كانت القضاة يفرقون بين الرجل وامرأته بشهادة (المرأة) (١) في الرضاع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ قاضی حضرات رضاعت میں ایک عورت کی گواہی پر میاں بیوی کے درمیان تفریق کرا دیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (الامرأة).