حدیث نمبر: 17223
١٧٢٢٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمر بن سعيد بن أبي حسين قال: حدثني عبد اللَّه بن أبي مليكة قال: حدثني عقبة بن الحارث قال: تزوجت ابنة أبي [إهاب (التميمي) (١) فلما كانت] (٢) صبيحة ملكها جاءت مولاة لأهل مكة، فقالت: إني (قد) (٣) أرضعتكما، فركب عقبة إلى (النبي ﷺ) (٤) وهو بالمدينة فذكرت ذلك له وقد سألت أهل الجارية فأنكروا فقال: "كيف وقد قيل"، ففارقها ونكحت غيره (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عقبہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے شادی کی، شادی کی صبح مکہ کی ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ عقبہ سوار ہو کر مدینہ منورہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا قصہ عرض کیا، ساتھ یہ بتایا کہ میں نے لڑکی کے گھر والوں سے سوال کیا لیکن انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اب تو کہا جاچکا ہے ! پس عقبہ بن حارث نے اس عورت کو چھوڑ کر کسی اور سے شادی کرلی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ك، ط، ز]: (التميمي).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٣) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٤) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17223
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٨٨)، وأحمد (١٦١٥٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17223، ترقيم محمد عوامة 16684)