مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من كره أن يجمع بينهما باب: جن حضرات کے نزدیک کسی آدمی کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جوکسی اور بیوی سے ہے دونوں سے نکاح کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 17221
١٧٢٢١ - حدثنا شبابة عن شعبة عن فضيل عن (أبي حريز) (١) عن عكرمة أنه كان يكره أن يجمع الرجل بين المرأة و (بين) (٢) امرأة أبيها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ کوئی آدمی کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی سے نکاح کرے جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ابن سيرين)، وفي [خ]: (ابن جرير)، وفي [أ]: (أبي حرين)، وفي [س]: (ابن حرين).
(٢) سقط من: [جـ، ز، ك].