مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في اللهو وفي ضرب الدف في العرس؟ باب: شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
حدیث نمبر: 17199
١٧١٩٩ - حدثنا شريك عن (١) أبي إسحاق عن عامر بن سعد قال: دخلت على ابن مسعود وقرظة بن كعب وعندهما جوار (تغنين) (٢) فقلت: أتفعلون هذا وأنتم ⦗٢٧٩⦘ أصحاب رسول اللَّه ﷺ؟ قال: (فقال) (٣): إنه رخص لنا في اللهو عند العرس (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود اور حضرت قرظہ بن کعب کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کے پاس کچھ لڑکیاں بیٹھی گانا گا رہی تھیں۔ میں نے کہا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہوکر ایسا کرتے ہو ؟ انہوں نے فرمایا کہ شادی کے موقع پر گانے وغیرہ کی اجازت دی گئی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (ابن).
(٢) في [س]: (تغننين).
(٣) في [ط]: (فقالا).