مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يقع على أم امرأته (أو) ابنة امرأته ما حال امرأته؟ باب: اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17022
١٧٠٢٢ - حدثنا ابن عليه عن يزيد الرشك قال: (سألت) (١) سعيد بن المسيب عن (الرجل) (٢) يفجر بأم امرأته (فقال) (٣): أما الأم فحرام وأما البنت فحلال.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید رشک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی ساس سے زنا کیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ماں حرام ہوجائے گی اور بیٹی حلال رہے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [هـ]: (رجل).
(٣) في [جـ، س، ز، ك]: (فقالا).