مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يقع على أم امرأته (أو) ابنة امرأته ما حال امرأته؟ باب: اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17018
١٧٠١٨ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن رجل زنى بأم امرأته، قالا: أحب (إلينا) (٢) أن يفارقها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ جس نے اپنی بیوی کی ماں سے زنا کیا تو اب اس کے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک ان کا جدا ہوجانا بہتر ہے۔
حواشی
(١) في [س، ط]: (عبد اللَّه).
(٢) سقطت من [ك، س، ط، هـ].