مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يجرد المرأة (أو) (يلمسها) من (قال): لا تحل لابنه (وإن فعل الأب) باب: اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لئے حرام ہوجائے گی
حدیث نمبر: 17009
١٧٠٠٩ - حدثنا أبو معاوية عن الحسن بن عمرو عن الشعبي قال: كتب مسروق إلى أهله: انظروا جاريتي فلا (تبتغوها) (١) فإني لم أصب منها إلا ما يحرمها على ولدي (اللمس) (٢) والنظر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے اپنے گھر والوں کو خط میں لکھا کہ میری باندی کو مت بیچنا، میں نے اس سے صرف اتنا تعلق رکھا ہے جو اسے میرے بیٹوں پر حرام کردیتا ہے۔ یعنی چھونا اور دیکھنا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (تبيعوها).
(٢) في [س]: (الملمس).