مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يجرد المرأة (أو) (يلمسها) من (قال): لا تحل لابنه (وإن فعل الأب) باب: اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لئے حرام ہوجائے گی
حدیث نمبر: 16999
١٦٩٩٩ - (حدثنا) (١) أبو خالد الأحمر عن حجاج عن مكحول أن عمر جرد جارية له ونظر إليها، فسأله إياها بعض ولده فقال: إنها لا تحل لك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک باندی کو برہنہ دیکھا، پھر ایک مرتبہ آپ کے ایک بیٹے نے آپ سے اس باندی کا سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارے لئے حلال نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، س، ز، ط، ك، هـ].
(٢) منقطع؛ مكحول لا يروي عن عمر.