مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يجرد المرأة (أو) (يلمسها) من (قال): لا تحل لابنه (وإن فعل الأب) باب: اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لئے حرام ہوجائے گی
حدیث نمبر: 16997
١٦٩٩٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أنه جرد جارية له ثم سألها إياه بعض ولده فقال: إنها لا تحل لك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن عاص رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک باندی کے کپڑے اتارے، بعدا زاں آپ کے ایک بیٹے نے آپ سے وہ باندی مانگی تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارے لئے حلال نہیں ہے۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.