مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يملك عقدة المرأة (أتحل) لأبيه إذا لم يدخل بها؟ باب: اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لئے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
حدیث نمبر: 16989
١٦٩٨٩ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن الزهري قال: من ملك عقدة امرأة فقد حرمت على (ابنه وعلى أبيه) (١) وأيهما جرد فنظر إلى العورة كذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت اس کے بیٹے اور باپ پر حرام ہوجائے گی۔ اسی طرح ان دونوں میں سے کسی نے کسی عورت کی شرم گاہ دیکھی تو وہ بھی دوسرے کے لئے حرام ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [س، ز، ط]: (أبيه وعلى ابنه)، وفي [هـ]: (ابنه).