مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في (الرجل) يعتق أمته (لله) (تعالى)، أله أن يتزوجها؟ باب: اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لئے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 16931
١٦٩٣١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن قتادة عن سعيد بن المسيب أنه كره أن يعتقها لوجه اللَّه (تعالى) (١) ثم يتزوجها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ آدمی اللہ کے لئے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ز، ك].