مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في (الرجل) يعتق أمته ويجعل عتقها (صداقها)، من يراه جائزا ومن فعله باب: جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کومہر بنانا جائز ہے
حدیث نمبر: 16923
١٦٩٢٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا أعتق الرجل أمته وجعل عتقها صداقها: إن ذلك جائز.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر بنایا تو یہ جائز ہے۔