مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16899
باب: اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے؟
الرجل (تكون) تحته الأمة فيطلقها تطليقتين ثم يشتريها
حدیث نمبر: 16899
١٦٨٩٩ - حدثنا ابن إدريس عن (مالك) (١) عن الزهري أن أبا عبد الرحمن سأل زيد بن ثابت أن مملوكة كانت تحت رجل فطلقها (فابتها) (٢) ثم اشتراها، قال: لا تحل له إلا من حيث حرمت عليه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبدالرحمن نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اگر کوئی باندی کسی شخص کے نکاح میں تھی، اس نے اسے طلاق بتہ (قطعی طلاق) دے دی، پھر آدمی نے اسے خرید لیا، اب اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [س]: (عبد الملك).
(٢) في [هـ]: (فبتها).
(٣) منقطع؛ الزهري لم يدرك زيد بن ثابت.