مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها باب: اگرکوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے توکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 16880
١٦٨٨٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم (و) (١) الشعبي قال: إذا كانت الأمة تحت الحر فاشتراها (قالا) (٢): (بطل) (٣) النكاح، وتكون جارية (له) (٤) يطأها إن شاء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، پھر اس نے باندی کو خرید لیا تو نکاح ختم ہوجائے گا اور وہ اس کی باندی ہوگی اگر چاہے تو اس سے وطی کرلے۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [س، ط]: (قال)، وسقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ز]: (لن).