مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة فيظهر في العلانية شيئا وفي السر أقل باب: اگرکوئی آدمی کسی عورت کامہر مقررکرتے ہوئے علانیہ کچھ اورکہے اورخفیہ طور پر کچھ اور توخفیہ کا اعتبار ہوگا
حدیث نمبر: 16874
١٦٨٧٤ - حدثنا ابن علية عن منصور قال: سألت الحكم بن (عتيبة) (١) عن الرجل أصدق (ألفًا) (٢) في السر (و) (٣) أعلن ألفين قال: يؤخذ بالسر لأنه الحق وتبطل العلانية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی خفیہ طور پر ایک ہزار اور علانیہ طور پر دو ہزارمہر مقرر کرے تو کس کا اعتبار ہوگا۔ انہوں نے فرمایا کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگاکیون کہ وہی حق ہے اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عيينة).
(٢) في [ز]: (أن).
(٣) سقط من: [س].