مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
إذا نكح الحرة على الأمة فرق بينه وبين الأمة باب: جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
حدیث نمبر: 16849
١٦٨٤٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق قال: نكاح الحرة على الأمة طلاق الأمة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق ہے۔