مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
إذا نكح الحرة على الأمة فرق بينه وبين الأمة باب: جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
حدیث نمبر: 16848
١٦٨٤٨ - حدثنا ابن عيينة عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق مثله إلا أنه قال: هي كالميتة تضطر إليها، فإذا أغناك اللَّه (١) فاستغن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق بھی یہی فرماتے ہیں البتہ وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ اس مردار کی طرح ہے جس کی طرف انسان مجبور ہوجائے۔ جب اللہ نے اسے باندی سے بےنیاز کردیا ہے تو اسے بھی بےنیاز ہوجانا چاہئے۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عنها).