مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
إذا نكح الحرة على الأمة فرق بينه وبين الأمة باب: جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
حدیث نمبر: 16846
١٦٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن (عياش) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: إذا تزوج الرجل الحرة على الأمة فرق بينه وبينها إلا أن يكون لها منه ولد.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ البتہ اگر اس کا کوئی بچہ ہو تو ایسا نہ کریں گے۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (عباس).