مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16843
باب: جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
من كره أن يتزوج الأمة على الحرة
حدیث نمبر: 16843
١٦٨٤٣ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن زمعة عن ابن طاوس قال قلت لأبي: رجل نكح أمة على حرة وإنه يزعم أنه قد حرمت عليه؟ قال: صدقوا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاوس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ ایک آدمی نے آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرلیا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس پر حرام ہوگئی ہے ؟ حضرت طاوس نے فرمایا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں۔