مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يتزوج الأمة من كرهه باب: جن حضرات کے نزدیک آزادآدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 16821
١٦٨٢١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يكره (تزوج) (١) الأمة ما قدر على الحرة إلا أن يخشى العنت.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے لئے باندی سے نکاح کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے جو آزاد سے نکاح پر قادر ہو۔ البتہ اگر زنا کا خو ف ہو تو جائز ہے۔
حواشی
(١) في [ب، ك، س، ز، ط]: (تزويج).