مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يطلق المرأة فيتزوجها عبد بغير إذن مولاه باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کوطلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟
حدیث نمبر: 16816
١٦٨١٦ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن (جرير) (١) عن حماد قال: لا يحل لها أن ترجع به إلى زوجها الأول حتى تنكح نكاح المسلمين الذي يجوز.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی جب تک مسلمانوں والا جائز نکاح نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (جابر).