مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يزوج عبده أمته بغير مهر ولا بينة باب: کیا کوئی آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیر مہر اوربغیر گواہوں کے کراسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16792
١٦٧٩٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي فاطمة قال: سألت ابن سيرين قال: قلت: (رجل) (١) قال لمملوكه: دونك جاريتي هذه فلانة، فإن أحببت أن تتخذها لنفسك وإلا فبعها ورد علي ثمنها، قال: اكسها ثوبًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فاطمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی اپنے غلام سے یہ کہے کہ میری فلاں باندی لے لو، اگر چاہو تو اس سے نکاح کرلو اور اگر چاہو اسے بیچ کر اس کی قیمت مجھے دے دو ۔ تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کو جوڑا پہنا دے۔
حواشی
(١) في [ط]: (الرجل)، وفي [ب]: (لرجل).