مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في (الرجل) يزوج ابنه وهو صغير، من أجازه باب: جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لئے جائز ہے
حدیث نمبر: 16766
١٦٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (عياش) (١) عن عبد اللَّه بن دينار عمن حدثه عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: (إذا أنكح الرجل ابنه وهو كاره فليس بنكاح، وإذا زوجه وهو صغير جاز نكاحه) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر آدمی نے اپنے بالغ بیٹے کا نکاح کرایا اور وہ اس پر راضی نہیں تھا تو یہ نکاح جائز نہیں ہے۔ اگر اس کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کا نکاح کرایا تو جائز ہے۔
حواشی
(١) في [س، ك]: (عباس).