مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16764

باب: اگر کسی عورت کا ولی اس کا نکاح کرانے سے انکار کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟

المرأة يأبى وليها أن يزوجها

حدیث نمبر: 16764
١٦٧٦٤ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: إذا اختلف الوليّ والمرأة نظر السلطان، فإن كان الوليّ مضارًا زوجها وإلا ردّ (أمرها) (١) إلى وليها.
مولانا محمد اویس سرور

حسن فرماتے ہیں کہ اگر ولی اور عورت کا اختلاف ہوگیا تو سلطان دیکھے گا اگر ولی عورت کو نقصان پہنچا رہا ہے تو سلطان اس عورت کی شادی کرادے گا اور اگر ایسا نہ ہو تو اس کا معاملہ ولی کے سپرد کردے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16764
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 16259»