مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1676
باب: جنبی آدمی کو اگر پانی نہ ملے تو وہ کیا کرے؟
الرجل يجنب وليس يقدر على الماء
حدیث نمبر: 1676
١٦٧٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن (عوف) (١) عن أبي رجاء قال: حدثنا عمران بن حصين: أن رسول اللَّه ﷺ كان في سفر فصلى بالناس، فإذا رجل معتزل ناحية من القوم فقال رسول اللَّه ﷺ: "مالك لم تصل مع الناس؟ " فقال: أصابتني جنابة -يا رسول اللَّه- ولا ماء، فقال رسول اللَّه ﷺ: "عليك بالصعيد [فإنه يكفيك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفر میں لوگوں کو نماز پڑھائی۔ آپ نے دیکھا کہ ایک آدمی لوگوں سے الگ ایک کونے میں ہے۔ آپ نے پوچھا کہ تم نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ وہ کہنے لگا یا رسول اللہ ! میں جنبی ہوگیا تھا اور مجھے پانی نہیں ملا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پاک مٹی (سے تیمم) کو لازم پکڑو، یہ تمہارے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عون).