حدیث نمبر: 1676
١٦٧٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن (عوف) (١) عن أبي رجاء قال: حدثنا عمران بن حصين: أن رسول اللَّه ﷺ كان في سفر فصلى بالناس، فإذا رجل معتزل ناحية من القوم فقال رسول اللَّه ﷺ: "مالك لم تصل مع الناس؟ " فقال: أصابتني جنابة -يا رسول اللَّه- ولا ماء، فقال رسول اللَّه ﷺ: "عليك بالصعيد [فإنه يكفيك" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفر میں لوگوں کو نماز پڑھائی۔ آپ نے دیکھا کہ ایک آدمی لوگوں سے الگ ایک کونے میں کھڑا ہے۔ آپ نے پوچھا کہ تم نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ وہ کہنے لگا یا رسول اللہ ! میں جنبی ہوگیا تھا اور مجھے پانی نہیں ملا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم مٹی سے تیمم کرلیتے، یہ تمہارے لئے کافی تھا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عون).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1676
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (٣٤٨) ومسلم (٦٨٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1676، ترقيم محمد عوامة 1672)