مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16730

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا

الرجل يزوج ابنته، من (قال): يستأمرها

حدیث نمبر: 16730
١٦٧٣٠ - حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن عطاء قال: إن كان أبو البكر دعاها إلى رجل ودعت هي إلى آخر، قال: يتبع هواها إذا لم يكن به بأس، وإن كان الذي دعاها إليه أبوها (أسنى) (١) في الصداق أخشى أن يقع في نفسها، وإن أنهرهها أبوها فهو أحق.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر باکرہ لڑکی کا باپ کسی سے اس کا نکاح کرانا چاہے اور وہ کسی اور سے نکاح کی خواہش مند ہو تو باپ کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹی کی خواہش کا احترام کرے اگر اس میں کوئی حرج نہ ہو۔ اگرچہ باپ کی پسند کے رشتے میں مہر زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ مجھے اندیشہ ہے کہ (ورنہ) یہ بات اس کے دل میں بیٹھ جائے گی۔ اور اگر لڑکی کا باپ اسے مجبور کرے تو وہ ایسا کرسکتا ہے۔

حواشی
(١) في [أ، س، هـ]: (أساء).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16730
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13785، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10294، 10313، 10910، ترقيم محمد عوامة: 16226»